تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جون 2014
وقت اشاعت: 13:14

یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کل سے ہوگا

جیو نیوز - اسلام آباد.....ملک کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز کل سے ہوگا۔حکومت کے اعلان کردہ رمضان پیکیج کا اطلاق کل سے ہورہا ہے،جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر1500سے زائداشیاء پر5سے10 فیصدرعایت ملےگی۔دودھ، آئل،گھی،دالوں اوربیسن سمیت 12 اشیاء کی قیمتوں میں10روپے فی کلو کمی ہو گی۔ رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا 6 روپے فی کلو سستا ملے گا، 20 کلو آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ کی نسبت 120 روپے سستا ہو گا۔ دال چنا مارکیٹ کی نسبت 13 روپے ،سفید چنا 18 روپے ،چکی بیسن 20 روپے اور کھجور 40 روپے فی کلو سستی ملے گی ۔ یوٹیلیٹی اسٹور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت چائے کا 950 گرام پیک88 روپے ،باسمتی چاول 40 روپے،سیلا چاول38 روپے ، دال مونگ18 روپے ،دال مسور 12 روپے ،دال ماش 15 روپے فی کلو جبکہ ٹیٹرا پیک دودھ 12 روپے فی لیٹر سستا ملے گا۔ حکام کے مطابق اس کے ساتھ 1500 سے زائد اشیاء پر 5 سے 10 فی صد خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہےاور ان اشیاء کی لسٹ بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر آویزاں کی جائے گی اور تمام اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.