27 جون 2014
وقت اشاعت: 13:47
یکم رمضان کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند نہیں ہونگے
جیو نیوز - کراچی .....یکم رمضان کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند نہیں ہونگے،اسٹیٹ بینک نے تمام کمرشل بینکوں کو ہدایت جاری کردیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق پہلی بار یکم رمضان کو زکوٰۃ کی کٹوتی کیلئے بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند نہیں ہونگے ۔پہلی رمضان کو کام کے شروع کے اوقات میں بینک زکوٰۃ منہا کریں گے اور اس دوران کیش نکلوانے یا جمع کرانے میں کچھ دشواری ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ بینک ہفتہ اور اتورا 28 اور 29 تاریخ کو نیشنل بینک کی مخصوص برانچیں ٹیکس وصولی کے لیے کھلی رہیں گی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک نئے مالی سال کے پہلے روز یعنی یکم جولائی بروز منگل کو بند رہیں گے ۔