تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
27 جون 2014
وقت اشاعت: 15:17

کراچی ایئرپورٹ حملہ: کولڈ اسٹوریج جلنے کے بعد ادویات کا انبار

جیو نیوز - کراچی......کراچی ائرپورٹ سانحے میں نجی کمپنی کا کولڈ اسٹوریج جلنے اور سخت سیکیورٹی اقدامات کے باعث رن وے کے قریب ادویات سمیت مختلف درآمدی مال کا انبار لگ گیا۔دوسری جانب ملک میں سکون آور ادویات کی قلت کا خدشہ ہے ۔ایئر پورٹ پر درآمدی اشیاء کا انبار لگ گیا ۔کارگو ایریا کے ساتھ رن وے کے قریب ایک سے 1.5 کلومیٹر طویل قطار بن گئی ۔نائب صدر کسٹمز ایجنٹس ایسو سی ایشن، طارق خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایئر پورٹ سانحے کے بعد سیکیورٹی کے حوالے سے اے ایس ایف کی شرائط اور ایک بڑا کولڈ اسٹوریج جل جانے کے باعث ادویات سمیت دیگر مال کھلے آسمان تلے پڑا ہے جن کے خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسٹمز کی جانب سے کلیئرنگ تیز کرنے کے لیے بھرپور تعاون حاصل ہے تاہم سیکیورٹی کے سخت اقدامات کلیئرنس اور ڈیلیوری میں غیر معمولی تاخیر دیکھی جارہی ہے ۔دوسری جانب ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے واقعے سے ملک میں سکون آور ادویات کی قلت کا بھی خدشہ ہے ۔فارماسیوٹیکل مینو فیکچررز ایسو سی ایشن کے سابق صدر زاہد سعید نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کے علاوہ اینٹی کینسر ادویات ، ہیپاٹائٹس کے ٹیکوں کا اسٹاک بھی دہشت گردی کے باعث تباہ ہوگیا ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے کمپنیوں کے لیے نئے کوٹے کے لیے نارکوٹکس کنٹرول بورڈ اور ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.