27 جون 2014
وقت اشاعت: 19:27
اوگرانےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری وزارت کو بھجوادی
جیو نیوز - اسلام آباد........اوگرانےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوادی۔ذرائع کے مطابق سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ پٹرول کی قیمت میں84پیسےفی لیٹراضافہ کیا جائے جبکہ ایچ اوبی سی کی قیمت میں3روپے63پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں30پیسے،ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں27پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 22 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔