29 جون 2014
وقت اشاعت: 14:57
تھرمل پاور پلانٹس:تیل خریداری کیلئے فنڈزجاری کرنیکی درخواست
جیو نیوز - اسلام آباد.....وزارت پانی وبجلی نے تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے وزارت خزانہ کو 22ارب روپے جاری کرنے کی درخواست بھیج دی۔ ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق تھرمل پاور پلانٹس کیلئے تیل خریداری کیلئے وزارت خزانہ سے 22ارب روپے مانگے ہیں، تاکہ رمضان المبارک کے دوران تھرمل پاور پلانٹس سے زیادہ سے زیادہ بجلی کی پیداوار جاری رکھی جا سکے ، ترجمان کے مطابق یہ رقم رواں مالی کیلئے پاور سیکٹر سبسڈی کی مد میں مانگی گئی ہےاور رواں مالی سال کیلئے کل پاور سیکٹر سبسڈی 294ارب روپے ہے، جس میں سے وزارت خزانہ نے اب تک 252ارب روپے جاری ہو ئے۔