تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جولائی 2014
وقت اشاعت: 19:7

رمضان کا تحفہ، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد......حکومت نے عوام کو رمضان المبارک کا تحفہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے دیا ہے۔چیئرمین اوگرا سعیداحمد کے مطابق سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ گیس انفرا اسٹرکچر ٹیکس بڑھنے پر کیا گیا۔ چیئرمین اوگراکا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی قیمت میں 2روپے 10پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا، پوٹھوہار اور بلوچستان میں سی این جی کی نئی قیمت 76روپے 35پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے،ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 5روپے 36پیسےفی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ریجن ٹومیں سی این جی کی نئی قیمت71روپے50پیسے فی کلو ہوگئیہے ۔ واضح رہے کہ ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے سوا پنجاب کے باقی اضلاع شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.