10 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:34
تاجروں اور صنعتکاروں کا بنیادی شرح سود میں کمی کا مطالبہ
جیو نیوز - کراچی .....تاجروں نے مرکزی بینک سے رواں مالی سال کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 10 فیصد سے 9 فیصد پر لانے کا مطالبہ کردیا ۔کراچی چیمبر آف کامرس کے اعلامیہ کے مطابق تاجروں اور صنعتکاروں نے بنیادی شرح سود میں کمی کا مطالبہ کردیا۔کے سی سی آئی کے صدر عبداللہ ذکی کا کہناہے کہ شرح سود میں کم از کم ایک فیصد کی کمی لائے جائے۔ان کے مطابق گیس نرخ ،جی آئی ڈی سی ، لوڈ شیڈنگ اور بے امنی سے متاثرہ تاجروں کو ریلیف ملے گااور کاروباری لاگت میں کمی لائی جاسکے گی۔مرکزی بینک نے گزشتہ تین مانیٹری پالیسی سے شرح سود کو 10 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہےاور 19 جولائی بروز ہفتے کو آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا تعین کرے گا۔