تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
17 جولائی 2014
وقت اشاعت: 19:14

مزید ایک لاکھ ٹن بلا ڈیوٹی آلو درآمد کرنے کی اجازت

جیو نیوز - اسلام آباد......قیمتوں میں استحکام کے لیے حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن بلا ڈیوٹی آلو درآمد کرنے کی اجازت دے دی ۔اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔حکام نے آلو کی قیمتوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس درآمد کرنے کی تاریخ میں 31 جولائی سے 15 نومبر تک توسیع کردی۔اس کے علاوہ اجلاس میںالطوارقی اسٹیل ملز کو سستی گیس دینے کے بارے میں کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔الطوارقی اسٹیل4 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس رعایتی نرخ پر حاصل کرنا چاہتی ہے۔ کمیٹی بایو گیس سے حاصل ہونے والی بجلی کے نرخ کی سمری پر غور نہ کرسکی ۔ یہ سمری ازسرنو تیار کرکے پیش کی جائے گی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.