تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 جولائی 2014
وقت اشاعت: 11:34

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 146ارب روپے فراہم کردیے

جیو نیوز - کراچی......ماہ رمضان میں عید کی خریداری زور پکڑ جانے سے بینکوں میں رقم کی قلت ہوگئی ۔اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 146 ارب روپے فراہم کردیئے۔ جیسے جیسے بازاروں میں عید کی شاپنگ کے لیے رش بڑھتا چلا جا رہا ہے ۔خریدار بینکوں اور اے ٹی ایم سے دھڑا دھڑ پیسے نکال رہے ہیں ۔عوام کی جانب سے رقم کی طلب بڑھ جانے سے بینکوں کے پاس بھی رقم کی قلت ہوگئی ، جس سے نمٹنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں فوری 146 ارب روپے ڈال دئیے ہیں ۔یہ رقم بینکوں کو ایک ہفتے کے لیے 9.9 فیصد شرح سود پر فراہم کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.