تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
24 جولائی 2014
وقت اشاعت: 2:35

تازہ آلو کھائینگے تو قیمت بھی زیادہ دینا پڑیگی؛ سکندر حیات خان بوسن

جیو نیوز - اسلام آباد...... وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ تازہ آلو کھائیں گے تو قیمت بھی زیادہ دینا پڑے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام کوغیر موسمی سبزیاں کھانے کی عادت پڑ چکی ہے، جب اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کرتازہ آلو کھائیں گے تو قیمت بھی زیادہ دینا پڑے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سوات اور خیبر پختونخوا کا تازہ آلو غیر موسمی ہے جو 85 روپے فی کلو فروخت ہو تا ہے۔ پاکستان ہی میں 45 روپے فی کلو والا موسمی آلو بھی موجود ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.