10 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 13:10
سیلابی بارشوں کے بعد عوام مہنگائی کے سونامی کی زدمیں
جیو نیوز - کراچی........سیلابی بارشوں کے بعد اب عوام مہنگائی کے سونامی کی زد میں آگئے۔ کراچی میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے نے خریداروں کے ہوش اڑا دیے۔گرتی ہوئی قوت خرید اور آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ صارفین ایک وقت کی ترکاری بنانے کے لیے پیسوں کی جوڑ توڑ کرنے پر مجبور ہوگیا۔ اس کے علاوہ اسکول کی فیسوں، بجلی و گیس کے بھاری بلوں کے بعد اب کراچی والوں کو پانی کے ٹینکر کی رقم بھی ماہانہ بجٹ میں شامل کرنی پڑ رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سستے داموں بنیادی اشیاء کی فراہمی کے اقدامات کرنے کے ساتھ پرائس کنٹرول کے نظام کو بھی مؤثر کرے۔