تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 11:45

کراچی ایکسپو سینٹر میں رنگا رنگ آٹو شو

جیو نیوز - کراچی.....کراچی ایکسپو سینٹر میں رنگا رنگ"آٹو شو" منعقد کیا گیا۔گاڑیوں کی نمائش میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نئی پرانی چمچماتی کاروں میں دل چسپی ظاہر کی ۔ کراچی ایکسپوسنٹر میں منعقدہ ایک روزہ آٹو شو میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنیں دنیا بھر سے لائی گئیں کلاسک، ونیٹج، ایگزوٹک، لگژری اور فور بائی فور گاڑیاں۔ نمائش میں آٹو موبائل ٹیکنالوجی میں جدت ،تیزرفتاری ،ڈیزائن،ہارس پاور،سفری آرام اور خوبصورتی پر بھی معلومات دی گئی ۔ایک چھت تلے گاڑیوں کے ساتھ اسپورٹس بائیکس اور سائیکلوں نے نوجوانوں کی دلچسپی میں مزید اضافہ کردیا۔منتظمین نے دعویٰ کیاکہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے جس میں مختلف اقسام کی500 نایاب اور تاریخی گاڑیوں کو یکجا کیا گیاہے۔ آٹو شو میں خواتین اور بچوں نے بھی خوب انجوائے کیا،لوگ من پسند چمچماتی اور فراٹے مارتی گاڑیوں کو کیمروں میں محفوظ کرتے رہے یا پھر ان کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.