تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
20 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 15:3

کراچی :دو روزہ ناغے کے بعد آج سی این جی ملنا شروع

جیو نیوز - کراچی.........کراچی میں دو روز کے ناغے کے بعد آج سی این جی ملنا شروع ہوگئی۔ صبح سے ہی سی این جی اسٹیشز پر گاڑیوں کی طویل قطاروں کے باعث شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی ۔سوئی سدرن نے نظام میں گیس پریشر میں کمی کو دیکھتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعرات کے بعد اچانک جمعے کو بھی گیس اسٹیشنز بند رکھنے فیصلہ کرلیا تھا۔ اس طرح 48گھنٹے گیس کی بندش کے بعد آج صبح جب سی این جی اسٹیشنز کھلنے سے پہلے ہی پمپس گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ لوگوںنے سستی گیس کے حصول کے لیے گھنٹوں انتظار کی بھاری قیمت ادا کی ۔ پمپس پر رش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو ئی۔ دو روز گیس بند رہنے سے آج صبح پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے انتہائی کم ہونے کے باعث عوام کو دفاتر پہنچنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.