23 ستمبر 2014
وقت اشاعت: 12:5
رواں ہفتے سندھمیں سی این جی اسٹیشنز تین روز بند رہیں گے
جیو نیوز - کراچی.......رواں ہفتے کراچی سمیت سندھ کے سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ گیس فیلڈ میں مرمت کے کام کے باعث گیس سپلائی میں کمی کے سبب کیا گیا ہے۔آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے مطابق رواں ہفتے منگل ،جمعرات اور ہفتے کے دن سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے بند کیے جائیںگے۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایس ایس جی سی کی جانب سے کچھ گیس فیلڈز کی سالانہ مرمت کا مرحلہ جاری ہےجس کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں تین دن گیس سپلائی نہیں کی جاسکے گی جبکہ آئندہ ہفتے میں بھی سی این جی اسٹیشنز تین روز کیلئے بند کیے جائے گے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش کے باعث سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔