تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 13:48

نواب شاہ:عید قرباں پرمویشیوں کی طرح سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر

جیو نیوز - نواب شاہ .........نواب شاہ میں عید قرباں کی آمد کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی قیمتوں کی طرح سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ سبزیاں زمین پر ہیں اور قیمتیں آسمان پر، عید قرباں پر عوام مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں سے پریشان تھے ہی مگر اب سبزیوں کی آسمان پر جاتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں سے عید کی خوشی بھی چھین لی ہیں۔ نواب شاہ کی سبزی مارکیٹ میں عید کی آمد کے ساتھ ہی منافع خوروں نے ٹماٹر80 سے 100روپیہ کلو،آلو60 سے 80 روپیہ کلو،پیاز 40 سے 60روپیہ کلو،لہسن 120 سے 140 روپیہ کلو اور ادرک کی قیمتیں 240 سے 300 روپیہ تک بڑھا دی گئی ہیں۔ سبزی فروش کہتے ہیں سبزیاں منڈی میں بھی مہنگی ہیں، مہنگی لائیں گے تو مہنگی ہی بیچیں گے۔عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر سے آگیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ منافع خوروں نے سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا ہے۔ قیمتوں کو اعتدال میں رکھنا حکومت کا کام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.