تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
14 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 22:33

جولائی تاستمبر 63ارب روپے سے زائد ٹیکس کی وصولی

جیو نیوز - لاہور...... ملک میں جاری سیاسی انتشار کے باوجود جولائی تاستمبر حکومت کو گزشتہ سال کے مقابلے 63ارب روپے زائد ٹیکس آمدن حاصل ہوئی ۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے مطابق رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس آمدن12فیصد اضافے کے ساتھ 563ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ سال اس مد میں حاصل شدہ رقم 500ارب روپے تھی۔حکومت نے مالی سال 2014-15 کے لئے ٹیکس آمدن کا ہدف 2810ارب روپے مقرر کیا ہے جبکہ پہلی سہ ماہی کیلئے ٹیکس آمدن کا مقرر کردہ ہدف 583 ارب روپے تھا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کا فوری خاتمہ اشد ضروری ہے تاکہ ملکی معاشی رفتا ر کو تیز کرتے ہوئے ٹیکس آمدن کا مقررہ ہدف حاصل کیاجا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.