تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
29 اکتوبر 2014
وقت اشاعت: 1:14

پنجاب کی صنعتوں کو تین ماہ کےلیے گیس فراہم نہ کرنے کافیصلہ

جیو نیوز - لاہور......سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس کی شدید قلت کےپیش نظر پنجاب کی صنعتوں کو تین ماہ کےلیے گیس فراہم نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق پنجاب کی صنعتوں کو 15نومبر سے 15فروری تک گیس فراہم نہیں کی جائےگی ، گیس کی طلب اور رسد کا یومیہ فرق 1400 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کرچکاہے ، لہٰذا ان سردیوں میں گیس کی ریکارڈ قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ، گیس کی بندش کے حوالے سے 4ہزار سے زائد صنعتوں کو نوٹسز بھجوا دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق صنعتوں کی گیس بند کرنے سےگھریلو صارفین پریشانی سے بچ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.