تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:41

مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمتیں کم ترین سطح پر

جیو نیوز - کراچی.....عالمی منڈی میں مندی کے بعد مقامی کپاس کی قیمت بھی 4 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ملک میں کپاس کے کاشت کار مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے ۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق کے مطابق چین کی جانب سے طلب میںکمی کے باعث عالمی منڈی میں کپاس کی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ دیکھی جارہی ہے جس کے اثرات مقامی کپاس کے نرخوں پر بھی پڑ رہے ہیں ۔پنجاب میں کپاس کی فی من قیمت 100 روپے کمی کے بعد 5100 اور سندھ میں 5000 روپے کی سطح پر آگئی ہے جو کہ 4 سالہ کم ترین سطح کے قریب ہے ۔احسان الحق کا کہنا ہے کہ ٹی سی پی کی جانب سے کپاس کی خریداری نہ ہونے سے بھی پھٹی کی قیمت میں مسلسل کمی ہورہی ہے جس سے کپاس کے کاشت کار انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.