تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:2

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں4فیصدکمی،5سال کی کم ترین سطح پر

جیو نیوز - نیویارک......عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں پانچ سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت مزید چار فی صد گر گئی ۔ امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے 2 ڈالر 79 سینٹ کی کمی سے63عشاریہ پانچ ڈالر فی بیرل میں طے پائے ۔ جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کے سودے 2 ڈالر 88 سینٹ کمی سے 66عشاری 19ڈالر فی بیرل میں ہوئے ۔اوپیک کی جانب سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے اور عالمی معیشوں میں سست روی تیل کی قیتموں میں گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.