24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:24
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10سے20 روپےاضافہ
جیو نیوز - اسلام آباد.......مائع پٹرولیم گیس کی قیمت مزید10 سے20 روپے فی کلو مہنگی ہے۔ مختلف شہروں میں گھریلو سلنڈر150 سے300 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔اسلام آبادمیںصدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشنعرفان کھوکھر نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک ہفتے میں ایل پی جی 45 روپےفی کلو تک مہنگی ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ10 روپےاضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت130 روپے تک جا پہنچی اور گھریلو سلنڈر 1510 روپے کا ہوگیا ہے۔لاہور، گوجرانولہ،حیدر آباد اور سکھر میں ایل پی جی150 روپےفی کلو ہوگئی اور گھریلو سلنڈر کی قیمت1750 روپے تک جا پہنچا ہے۔پشاور، بنوں، کوہاٹ اور بہاول پور میں155 روپے فی کلو ہوگئی اورگھریلو سلنڈر 1810 روپے تکجا پہنچا ہے۔ اسلام آباد، مظفر آباد، گلیات اور گلگت بلتستان میں 180 روپے فی کلو ہوگئی اورگھریلو سلنڈر کی قیمت2110 روپے ہوگئی ہے۔