تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:30

ایک ہفتہ کے دوران مرغی کا گوشت 20 روپے کلو مہنگا ہوگیا

جیو نیوز - کراچی....... ملک میں سردی کی لہر آتے ہی پولٹری مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوگیا جسکے سبب مرغی کا گوشت ایک ہفتہ کے دوران 20 روپے اضافہ سے 270 روپے کلو ہوگیا۔ اسکے علاوہ زندہ مرغی 14 روپے مہنگی ہوکر 164 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ فی درجن انڈے بھی 3 روپے اضافے سے 117 روپے درجن ہوگئے ہیں۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ترجمان معروف صدیقی نے بتایا کہ سردی بڑھنے کہ سبب مرغی کی مانگ میں اضافہ ہوا جسکے سبب قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.