26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:24
محمود حامد کراچی چیمبر کی کمیٹی کے سینئر وائس چیئرمین منتخب
جیو نیوز - کراچی..........آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر اور پاکستان اسمال پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے بانی محمود حامد کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی پرووینشل اینڈ لوکل ٹیکس سب کمیٹی کے سینئر وائس چیئر مین منتخب ہوگئے ہیں۔محمود حامد اس سے قبل بھی دو مرتبہ پرووینشل اینڈ لوکل ٹیکس کمیٹی کے عہدیدار رہ چکے ہیں۔انہوں نے کراچی چیمبر کی کمیٹی کے ذریعے سینکڑوں تاجروں کے ٹیکس مسائل کو حل کروایا ہے،کے سی سی آئی کی پرووینشل اینڈ لوکل ٹیکس کمیٹی نے تاجروں کی سہولت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے صوبائی اور لوکل ٹیکسز کو ون ونڈو آپریشن کے ذریعے وصولی کی سفارشات تیار کیں ہیں اور کمیٹی اس بات کی کوشش کررہی ہے کہ صوبہ میں موٹر گاڑیوں کا ٹیکس بھی آن لائن جمع کروایا جاسکے۔ محمود حامد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چیمبر کی سب کمیٹی برائے پروینشل اینڈ لوکل ٹیکسز تاجروں کو رشوت ستانی اور کرپشن سے نجات دلاکر زیادہ سے زیادہ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔