تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:26

وزارت پانی و بجلی کو 17 ارب روپے جاری کردیئے گئے

جیو نیوز - اسلام آباد.......وزارت خزانہ کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کو 17 ارب روپے جاری کردیے گئے۔رقم سے پی ایس او اور نجی بجلی گھروں کو ادائیگیاں کی جائیں گی ۔اسلام آباد میں وزارت خزانہ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ فنڈز کی فراہم سے پی ایس او سمیت بجلی گھروں کو درپیش مالی مشکلات میں کمی آئے گی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے 25 ارب روپے جاری کیے تھے جس میں سے 10 ارب روپے بجلی گھروں کے لیے فرنس آئل درآمد کرنے والے پاکستان کے سب سے بڑے ریٹیلرز پی ایس او کو ادا کیے گئے جبکہ 15 ارب روپے بجلی گھروں کو فراہم کیے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.