9 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:11
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں 207پوائنٹس کا اضافہ
جیو نیوز - کراچی..........جمعے کو بھی کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی، شیئر بازار، کاروباری ہفتے کے آخری روز ایک نیا ریکارڈ بنا گیا۔ جمعے کو کراچی اسٹاک ایکس چینج کا 100انڈیکس 207پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33ہزار 324پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ رواں ہفتے انڈیکس میں مجموعی طور پر 593پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور پہلی بار انڈیکس 33 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہنچا ہے۔اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی سے اگلی مانیٹری پالیسی میں شرح سود گھٹنے کی توقعات پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث انوسٹرز شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ شیئر بازار میں تیزی پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ظاہر کررہی ہے۔