10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:49
ڈہرکی میں پاور پلانٹ سے ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف احتجاج
جیو نیوز - ڈہرکی.........سندھ کے علاقے ڈہرکی میں فاؤنڈیشن پاور پلانٹ سے جبری برطرف کیے گئے ملازمین نے احتجاجی کیمپ قائم کردیا ہے۔ڈہرکی میں فاؤنڈیشن پاور پلانٹ سے دو درجن سے زائد ملازمین کو جبری برطرف کیے جانے پر ساتھیوں اور مزدوروں نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بلا جواز جبری برطرف کر کے ملازمین کو بے روزگار کیا ہے اگر انہیں بحال نہ کیا گیا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔ پاور پلانٹ کے ایڈ من منیجر کے مطابق وہ احتجاج کرنے والوں کو نہیں جانتے اور وہ اس پر کمنٹ نہیں کریں گے۔