تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:17

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان جاری

جیو نیوز - کراچی......کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،100انڈیکس آج بھی اڑانیں بھرتا ہوا 33ہزار 513پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا سلسلہ جاری ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایک مقام پر 100انڈیکس 150سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 33ہزار 513پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا ۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں مہنگائی کی رفتار دھیمی پڑنے سے سرمایاکار آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں نمایاں کمی کی امید کرتے ہوئے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.