تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:49

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں 300پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی.......کراچی اسٹاک مارکیٹ آئے روز بلندی کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے ۔100 انڈیکس آج بھی ٹریڈنگ کے دوران بلندی کی نئی سطح چھو گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایاکاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی ۔انڈیکس میں آئے روز بلندی کے نئے ریکارڈ بننے کے باعث بیرونی سرمایاکار بھی شیئر بازار میں سرگرم نظر آرہے ہیں ۔رواں ہفتے بیرونی انویسٹرز نے 1 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے شیئر خرید ڈالے ۔مارکیٹ تجزیہ کاروں کے آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی کی توقعات سے شیئر بازار میں انویسٹرز کا اعتماد بحال ہورہاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.