15 جنوری 2015
وقت اشاعت: 15:35
سعودی اسٹیل مل الطوارقی کاپاکستان میں کام بند کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - کراچی......سعودی اسٹیل ملزالطوارقی نے یکم فروری سے پلانٹ بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔اسٹیل مل کا مؤقف ہے کہ اسے سستے نرخوں پر گیس فراہم کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے گیس پر سبسڈی کا وعدہ کیا تھا،ایم او یو میں گیس سبسڈی فرٹیلائزر سیکٹر کے برابر ہونا تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت الطوارقی کو گیس سبسڈی دینے کا فیصلہ نہ کر سکی۔