تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
19 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:14

تیل بحران نے پشاور کو بھی لپیٹ میں لے لیا،بیشتر پمپ بند

جیو نیوز - پشاور.......پنجاب سے شروع ہونے والے تیل کے بحران نے پشاور کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ شہرکے زیادہ تر پیٹرول پمپ بند ہیں۔ پی ایس او ذرائع کہتے ہیں کہ تیل کی کوئی قلت نہیں ، ڈپو سے کنٹرول سیل کی جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا تھا مگر تیل نایاب ہونے سے یہ خوشی بھی کافور ہوگئی۔ پشاور کے زیادہ ترپیٹرول پمپوں کے باہر تیل ختم کے نوٹسز لگا دیئے گئے۔ پیٹرول پمپ والے کہتے ہیں کہ پیسے جمع کرائے ہیں لیکن تاحال تیل نہیں ملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.