تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
22 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:2

وزیر اعظم کی صدارت میں پیٹرولیم پر اعلیٰ سطح کا اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم کی صورتحال پراعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک کے تمام حصوں میں پیٹرول کی سپلائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، عوام کو مشکلات کا شکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم کی آئندہ دو ماہ کے لیے طلب اور رسد کے امور پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی سپلائی کو بلا تعطل یقینی بنانے کے لیے تمام وزارتیں آپس میں رابطوں اور تعاون کو موثر بنائیں، پیٹرول کی قلت کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا پر بھی پیٹرول کی قلت کا تاثر ختم کیا جائے، عوام کو مشکلات کا شکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.