23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:56
ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 175، کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا
جیو نیوز - کراچی........ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھرنے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو کمی ہو گئی ۔ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 175روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 680 روپے سستا ہو گیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایل پی جی سستی ہونے کے بعد کراچی اورحیدرآباد میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1150روپے میں مل رہا ہے ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور، قصور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ،فیصل آباد، سیالکوٹ ، ملتان ، بہاول پور ،ڈی جی خان ، کوہاٹ، پشاور ، سکھر اورمیرپورخاص میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 1270روپے کا ہو گیا ہے، مری نتھیا گلی ، مظفر آباد آزاد کشمیر اور فاٹا میں بھی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1270روپے پر آگئی ہے۔