تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:36

کے۔الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی فراہم کرنےکامعاہدہ آج ختم ہورہا ہے

جیو نیوز - اسلام آباد......نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ آج رات 12 بجے ختم ہورہا ہے ۔اس معاہدے میں توسیع کی جائے گی یاا نہیں؟وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کہتے ہیں کہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا۔کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی فراہمی کا 5سالہ معاہدہ آج رات 12 بجےختم ہو جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے وزارت پانی و بجلی کو خط لکھ کر پوچھا ہے کہ 25 جنوری کے بعد کے۔الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی دینی ہے یا نہیں ؟؟وفاقی حکومت نے خط کا جواب نہ دیا تو کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی ، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر معاہدے کی مدت سے ایک سیکنڈ بھی اوپر بجلی نہیں دے سکتا ۔ اس حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جو فیصلہ بھی ہو، وہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا ۔ اگر کے۔ الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس بھی چلائے تو معاملات بیٹھ کر حل کر لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.