31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:29
کاروبار، برآمدات میں اضافے کیلئے قرض پر شرح سود میں کمی
جیو نیوز - کراچی..........اسٹیٹ بینک نے ملک میں کاروبار کے پھیلاؤ ا ور برآمدات میں اضافے کیلئے لیے جانے والے قرض پر شرح سود ڈیڑھ فیصد کم کردیا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بنیادی شرح سود میں 1فیصد کمی کے بعداب مرکزی بینک نے برآمد کنندگان اور صنعت کاروں کیلئےاپنے کاروبار کے پھیلاؤ کی خاطر لیے جانے والے قرض پر شرح سود ڈیڑھ فیصد گھٹاکر 7فیصدکردیا ہے جبکہ کمپنیوں کی پیداوار بڑھانے کے کیلئے لیے جانے والے طویل مدتی قرض پر شرح سود ڈیڑھ فیصد کٹوتی کے بعد 9فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 7فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق آئندہ ماہ 2فروری سے ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس خوش آئند اقدام سے نہ صرف ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ ملازمتوں کےنئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔