تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:56

کراچی اسٹاک مارکیٹ :گزشتہ کاروباری ہفتے میں 418 پوائنٹس کا اضافہ

جیو نیوز - کراچی..........کاروباری دنیا سے مثبت خبریں ملنے پر گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 418 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس418 پوائنٹس اضافے سے 34 ہزار 444پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ بنیادی شرح سود میں 1فیصد کٹوتی کے علاوہ کاروباری دنیا سے ایل این جی کی مارچ تک آمدکے بعد، کے الیکٹرک اور چینی کمپنی کے درمیان 700میگاواٹ والے کول پاور پلانٹ پروجیکٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔تھر کول منصوبے کیلئے ٹیرف مقرر ہونے جیسی مثبت خبروں کے باعث شیئر بازار کے سرمایہ کار سرگرم نظر آئےاور ان کی جانب سے سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹر میں زائد سرمایہ کاری دیکھی گئی۔ تاہم شہر میں امن و امان کی خراب صورت حال کے سبب کاروباری حجم 1اعشاریہ3فیصد کمی سے 29کروڑ شیئر زیومیہ رہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.