تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:58

لاہور: محکمہ ریلوے نے ناکارہ انجن 44 روپے کلو کے حساب سے بیچ دیا

جیو نیوز - لاہور.........محکمہ ریلوے نے ناکارہ انجنوں کی فروخت شروع کر دی۔ اوپن نیلامی کے ذریعے انجن 44 روپے کلو کے حساب سے بیچ دیا گیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 40 سال اپنی خدمات پیش کرنے کے بعد اب انجن سکریپ بن چکا تھا۔ ترجمان محکمہ ریلوے کے مطابق فروخت کیا گیا انجن 65 سال قبل خریدا گیا تھا، گزشتہ برس ایک ناکارہ انجن بیس لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا، اب نیلامی کے ذریعے انجن بیچ کر 24 لاکھ روپے حاصل کئے گئے ہیں۔ نیلامی میں انجن خریدنے والے ٹھیکیدار نے انجن کو کاٹنا شروع کر دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ اسے ٹکڑوں کی صورت میں آگے فروخت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.