تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:10

پیٹرول8،ہائی آکٹین11روپے82پیسے،ڈیزل5روپے62 پیسے سستا ہوگیا

جیو نیوز - لاہور......پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے کی گئی کمی کی بدولت ملک میں پیٹرول کی قیمت 4سال پہلے کی سطح پر آگئی ہے اوریہ سی این جی سے بھی سستاہوگیاہے۔ڈیزل اورمٹی کےتیل کی قیمت میں بھی واضح کمی کردی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 11 روپے تک کمی کا اعلان کیاگیاہےجس سے ملک بھرکےشہریوں نے سکھ کاسانس لیاہے۔ 7 روپے 99 پیسے کمی کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت70 روپے29 پیسےہوگئی جو ملک کے کسی بھی حصے میں سی این جی کے نرخوں سے کم ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل5 روپے 62 پیسے سستا ہوکر80 روپے 61 پیسے کا ہوگیا۔ایچ او بی سی کی نئی قیمت 80 روپے 31 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم نوز شریف کا کہنا تھا کہ قیمت میں کمی سے صنعتوں اور کاشت کاروں کو خصوصی فائدہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پیٹرول بحران کےزمہ داروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پنجاب کےشہریوں کاکہناہےکہ پیٹرول کی ترسیل بھی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے۔شہریوں کامطالبہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اسی تناسب سےکمی کی جائے اور جن چیزوں کی قیمت پیٹرول کے ساتھ بڑھتی ہے،اس میں بھی کمی لائی جائے۔جی ہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 70 روپے 29پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.