6 فروری 2015
وقت اشاعت: 14:24
15 چینی انجنوں کی آخری کھیپ پاکستان پہنچ گئی
جیو نیوز - کراچی.......15 چینی انجنوں کی آخری کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چینی انجنوں کے ملنے سے انجنوں کی کمی بتدریج دور ہورہی ہے، 3000ہارس پاور کے یہ انجن مال گاڑیوں کے ساتھ چلائے جائیں گے اور نئے چینی انجنوں کی آمد سے ریلوے کے پاس انجنوں کی تعداد 268 ہوگئی ہے، تاہم ریلوے کو اب بھی مزید انجنوں کی ضرورت ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ ریلوے نے چین سے کُل 58انجنوں کا معاہدہ کیا تھا۔ 15انجنوں کی آخری کھیپ آج کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہے، ان میں 3000اور 2000ہارس پاور کے انجن شامل ہیں اور ریلوے انتظامیہ نے نئے انجن مال گاڑیوں کے ساتھ چلانے کا اعلان کردیا ہے۔