8 فروری 2011
وقت اشاعت: 16:56
انگلینڈ: ستر سالہ خاتون کی بہادری نے چوروں کو بھگا دیا
لندن : نارتھ ہیمپٹن کی جیولری شاپ پر چھ نوجوان ڈکیتی کی غرض سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ ایک بزرگ خاتون نے اپنے بیگ سے چوروں کی پٹائی شروع کر دی۔
ستر سالہ خاتون کی بہادری نے نوجوان چوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس نے چار کو گرفتار کرلیا۔