1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:53
آج دنیا بھر میں اسکاؤٹس کادن منایا جارہا ہے
اسلام آباد : دنیا بھر میں آج اسکاؤٹس کادن منایا جارہا ہے۔ اسکاؤٹس نہ صرف مشکل اور ایمرجنسی کے حالات میں شہریوں کی مدد کرتے ہیں بلکہ عام حالات میں بھی کسی نہ کسی طرح مددگارنظرآتے ہیں۔
ملک و قوم کی خدمت سے سرشار نوجوانوں کی صحیح رہنمائی کرنے اور انہیں معاشرے کے لئے مفید کرنے کے لئے اسکاؤٹنگ کی تربیت دی جاتی ہے۔ اسکائوٹنگ کاآغاز انیس سو سات میں لارڈ بیڈن پاول اور ان کی بہن نے لندن سے کیا۔جس کے پہلے تجرباتی کیمپ میں بیس لڑکے شامل جبکہ فضائی اسکائوٹنگ کا آغازانیس سو اکتالیس میں ہوا۔ جس کا اولین مقصد نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی قوت کو بڑھانا اور انہیں ملک و قوم کی خدمت کے جذبے کو جگانا تھا۔قیام پاکستان کے بعد اسکائوٹنگ کا آغاز بائیس دسمبر انیس سو سینتالیس میں ہوا اور اسی دن بانی پاکستان قائداعظم نے اسکاؤٹ چیف کا حلف اٹھایا۔