تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 مارچ 2011
وقت اشاعت: 21:23

منتخب ایوانوں میں مقابلہ نعرے بازی اور دشنام طرازی

کراچی / لاہور : عوام کا مینڈیٹ لے کر اسمبلیوں میں پہنچنے والے منتخب ارکان مینڈیٹ پورا کرنے کے بجائےایک دوسرے کو نیچا دھانے پر تلے ہیں دوبڑے صوبوں کے ایوانوں میں ان دنوں مقابلہ نعرے بازی اور دشنام طرازی جاری ہے.



غیر منتخب حکومتوں پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے منتخب لوگ آج خود ایک دوسرے پہر الزامات کی بوچھاڑ کر تے نہیں تھکتے ۔ملک کروڑوں عوام انہیں ووٹ دے کر ایوانوں میں بھیجتے ہیں تا کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کریں ملک اور قوم کوترقی کی راہ پر گامزن کریں لیکن آج کل ملک کےدو بڑے صوبوں کی اسمبلیوں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ انتخاب اور جمہوریت کے لیے سوال بن گیا ہے ۔



قانون سازی یا عوامی مسائل کے حل پر توکوئی توجہ نہیں البتہ ایک دوسرے کی بخیے ادھیڑنے پر تلے نظر آتے ہیں گتھم گتھا اور ہلڑبازی میں ایسا لگتا ہے کہ قوم کا شاید کوئی مینڈیٹ ہی نہیں ہے اور عوام بے چاری بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.