تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:46

اسلام آباد:زلزلےسےمحفوظ تعمیرات کےبارےمیں عملی مظاہرہ

اسلام آباد: کسی وقت بھی آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں سے ممحفوظ رہنے اور عوام میں شعور اور آگاہی سے متعلق مری میں یونائیٹڈ نیشن ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارتی کے زیراہتمام اوپن ائیر تھیٹر میں زلزلہ سے محفوظ تعمیرات کے بارے میں عملی مظاہرہ کیا گیا۔



عملی مظاہرےمیں دو ماڈل عمارتیں رکھی گئیں جس میں سے ایک معمول کی طرز تعمیرکے مطابق بنی تھی اور دوسری زلزلہ سے محفوظ طریقوں سے بنائی گئی تھی۔



مصنوعی زلزلہ میں عام تعمیر والی عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ دوسری محفوظ رہی ا س پر وگرام میں انجینئر، بلڈرز مری کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباوطالبات ریسکیو1122 کے کارکنوں اورمقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر مری ڈاکٹر عمرجہانگیرودیگرنےاپنے خطاب میں ملک بھر میں میعاری اور زلزلہ سے محفوظ تعمیرات کی ضرورت پر زور دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.