1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:49
خلائی جہازمیسینجرنےعطاردکےمدارمیں چکرلگاناشروع کردیے
فلوریڈآ: خلائی جہاز میسنجر نے عطارد کے مدار میں چکر لگانا شروع کردئیے ہیں۔ امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کا خلائی جہاز مسینجر گزشتہ روز سات اعشاریہ نو ارب میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے عطارد کے مدار میں داخل ہوا تھا۔ میسنجر نےیہ فاصلہ ساڑے چھ برس میں طے کیا۔