تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:52

ملائشیا میں تیسرے ہاٹ ایئر بلون فیسٹول کا آغاز

پٹ راجیا : ملائشیا کے شہر پٹ راجیا میں تیسرے ہاٹ ایئر بلون فیسٹول کا افتتح ہو گیا۔ چار دن جاری رہنے والے اس فیسٹول جس کا موضوع ایک دنیا، ایک ملائشیا اور ایک ہاٹ ائیر بلون ہے میں ڈھائی لاکھ شائقین حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کے چودہ ممالک سے خلا باز اپنے اپنے ہاٹ ائیر بلون ملائشیا کے شہر پٹ راجیا کے اوپر اڑائیں گے۔ ان ممالک میں بیلجئم، امریکا، جاپان اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔پٹ راجیا اپنی خوبصورتی اور قدرتی مناظر کی وجہ سے مشہور ہے۔ اسی وجہ سے یہ فیسٹول یہاں پر منعقد کیا گیا۔ شائقین میں اس فیسٹول کے لیے بہت جوش و جذبہ دیکھا جا رہا ہے اور وہ ان غباروں میں بیٹھ کر سیر بھی کر سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.