تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:55

سگریٹ کا دھواں خواتین میں چھاتی کے کینسر کا سبب ہے

نیویارک : سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سیگریٹ کے دھوئیں سے پاک ماحول میں رہنے والی خواتین میں چھاتی کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔



امریکہ میں کی گئی تحقیق میں مختلف ریاستوں میں گھروں اور دفاتر کا سروے کیا گیا اور وہاں خواتین میں چھاتی کے کینسر اور اموات کا موازنہ کیا گیا۔ سروے کے مطابق جن دفاتر اور گھروں میں سگریٹ نوشی کم ہوتی ہے وہاں خواتین میں کینسر سے اموات کی شرح بھی کم پائی گئی۔ نیویارک کے ٹوبیکو کنٹرول جرنل میں جاری نتائج کے مطابق سگریٹ نوشی سے پرہیز ہی خواتین میں چھاتی کے سرطان میں کمی میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.