تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:6

تائیوان: ریلوے کمپنیکا ہیلو کٹی تھیم ٹرین کا باقاعدہ آغاز

تائی پے.....تائیوان کی ریلوے کمپنی نے ہیلو کٹی تھیم ٹرین کا باقاعدہ آغاز کردیا ۔بچوں کا پسندیدہ کارٹون کریکٹر ہیلو کٹی اب ریلوے ٹریک پر دوڑتا نظر آئیگا کیونکہ تائیوان کی ریلوے کمپنی نے ہیلو کٹی تھیم ٹرین متعارف کروادی ہے۔

مشہور کارٹون کریکٹر ہیلو کٹی نامی بلی کی عکاسی کرتی اس ٹرین کا نہ صرف بیرونی حصہ دیدہ زیب رنگوں اور کارٹون کردار میں ڈھلا دکھائی دے رہا ہے بلکہ اندرونی حصے میں بھی خوب سجاوٹ کی گئی ہے۔

ٹرین کی سیٹوں پر بھی ہیلو کٹی کردار سے متاثر ہوکر اسٹیکرز لگائے گئے ہیں جبکہ ٹرین میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینے والا اسٹاف بھی اس ہی کردار کے کاسٹیومز پہن کر میزبانی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.