تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 16:30

جہاں ضرورت ہے نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں،امتیاز شیخ

اے آر وائی - مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ صرف کراچی نہیں بلکہ سندھ میں جہاں کہیں ضرورت ہے وہاں نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں۔ کراچی میں صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں امتیاز شیخ نے الزام لگایاکہ نوشہروفیروز کے ضمنی الیکشن میں بڑےپیمانےپردھاندلی کی گئی ۔



ان کاکہناتھاکہ پولیس کی وردیوں میں ملبوس لوگوں نے جعلی ووٹ ڈالے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو شواہد پیش کردیے ہیں،مسلم لیگ فنکشنل کے وفدمیں جام مدد علی،نصرت عباسی سمیت دیگر افرادشامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.