6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 14:41
گوجرانوالہ:انصاف نہ ملنے پر ایک شخص کا اقدام خودکشی
اے آر وائی - گوجرانوالہ کی عدالت کے احاطے میں انصاف نہ ملنے پر ایک شخص نے اپنے اوپرتیل چھڑک کرآگ لگادی۔
کامونکی کے رہائشی اصغرعلی کی بیٹی ارم شہزادی کوجہیز نہ ملنے پر مبینہ طورپر اس کے شوہرنےقتل کردیاتھا۔مقتولہ کے والد اصغر علی نے اپنی بیٹی کے قتل کا مقدمہ تھانہ تتلے عالی میں درج کرایا لیکن پولیس نےملزم کو گرفتار کیا اور نہ ہی مقدمے کا چلان عدالت میں بھجوایا ۔
پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہو کر اصغر علی نے سیشن کورٹ کے احاطےمیں اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر خودسوزی کی کوشش کی ۔احاطہ میں موجود پولیس اہلکاروں نے فوری طورپر اصغر علی کو پکڑلیا اور سیشن جج کی عدالت میں لے گئے۔