تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
6 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 18:51

پشاور: شادی شدہ جوڑے نے پولیس کی پناہ لے لی

اے آر وائی - پشاور میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان جوڑے نے قتل کے خوف سے پولیس سے پناہ طلب کرلی۔ پشاور کے نوجوان ثناء اللہ نے کراچی کے علاقے بنارس کی لڑکی شازیہ کو پشاور لا کر اس سے کورٹ میرج کرلی تھی ، جس پر لڑکی کے گھر والوں نے آج صلح کرنے کے لئے دائود زئی بلا یا تھا۔



لڑ کے نے شک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی کہ لڑکی کے اہل کانہ اسے قتل کرنا چاہتے ہیں،جبکہ لڑکی کے اہل خانہ نے بھی پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ثناء اللہ ان کی لڑکی کو اغوا کر کے کراچی سے پشاور لے آیا ہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.