7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:11
کراچی, صبح سویرے چار افراد ہلاک، 3 لاشیں برآمد
اے آر وائی - کراچی میں صبح سویرے چار افراد جان سے گئے۔ گارڈن سے تین بوری بند لاشیں برآمد، منگھوپیر میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا۔ ملیرکھوکھراپار میں رینجرز نے چارمشتبہ افرادحراست میں لے لیے۔
کراچی کے علاقے ملیر کھوکھراپار میں رینجرز نے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ قائد آباد میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے نیومیانوالی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔
رات گئے رینجرز نے ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب قائد آباد میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق منشیات فروش گروپ سے ہے۔ گرفتار ملزمان چوری ڈکیتی قتل اقدام قتل منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ کے بعد ملزمان شہزاد اور واجد کو گرفتار کر کے تین موٹر سائیکلیں اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔