7 دسمبر 2012
وقت اشاعت: 5:21
کوئٹہ سے صادق آباد جانے والی بس کو سبی کے قریب حادثہ
اے آر وائی - کوئٹہ سے صادق آباد جانے والی مسافر کوچ بختیار آباد کے قریب پل سے نیچے جاگری۔ اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ بخیتار آبا دکے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک کو بچاتے ہوئے پل سے نیچے گری جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ بس میں پھنسے ڈرائیور سمیت تین افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔